سابق اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون کی حالت تشویشناک
یروشلم (آن لائن)سینکڑ و ں نہتے فلسطینیو ں کے قا تل سابق اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون زندگی اور مو ت کی کشمکش میں مبتلا، گزشتہ کئی برسوں سے کومے کی حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج شیرون کی حالت تیزی سے بگڑتی جا رہی ہے۔ یہ بات اس ہسپتال کی جانب سے کہی گئی جہاں شیرون داخل ہیں۔ 85 سالہ شیرون 2006ء میں اپنی سیاسی زندگی کے عروج پر تھے کہ فالج کے بعد کومے میں چلے گئے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ اب کبھی کبھی اپنی آنکھیں کھولتے ہیں اور انگلیاں ہلاتے ہیں۔ تل ہشومر ہسپتال، جہاں شیرون گزشتہ آٹھ برسوں سے زیر علاج ہیں، کے ترجمان آمر مروم نے بتایا کہ شیرون کی طبی حالت گزشتہ کچھ روز سے مسلسل گرتی جا رہی ہے۔ تاہم مروم نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ اس سلسلے میں ایریل شیرون کے بیٹے سے اْمری سے بھی گفتگو کی کوشش کی گئی، تاہم انہوں نے بھی اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شیرون گردوں کے ناکارہ ہونے کے گہرے مسائل کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ ہسپتال میں موجود ہیں۔