کینجھر جھیل پر 5 افراد کا قتل ایک ہی پستول سے ہوا: پولیس
ٹھٹھہ (نامہ نگار) چھ روز قبل کینجھر جھیل میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پانچ دوستوں کے قتل کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ کے مطابق یہ ایک بلائنڈ مرڈر ہے جبکہ اے ایس پی ڈاکٹر سعد کے مطابق ہلاک ہونے والوں کیلئے اجتماعی خودکشی کہنا قبل از وقت ہے۔ واقعہ کے وقت نوری کے مزار سے ملنے والے پستول کو فورنزک لیبارٹری روانہ کیا گیا اس کی رپورٹ کے مطابق پانچ کو اسی پسول سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ پستول ہلاک ہونے والے ریٹائرڈ میجر جہانگیر کا تھا۔ ہلاک ہونے والے محمد علی کے والد اشتیاق شیخ نے کینجھر پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔