• news

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ ملتوی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) دفتر خارجہ کو بھی جمعرات کے روز  بجلی کے بڑے بریک ڈائون کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث  ترجمان دفتر خارجہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ ملتوی کرنا پڑی۔ یہ بریفنگ اب آج جمعہ کے روز منعقد ہو گی۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق جمعرات کے صبح فنی خرابی کے باعث  محکمہ کے پرانے اور نئے بلاکوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی جو باوجود کوششوں کے  دن  بارہ بجے تک بحال نہیں ہو سکی جس کے بعد  ہفتہ وار بریفنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بجلی کے بریک ڈائون کے باعث  دفتر خارجہ کی معمول کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن