پنجاب میں عید میلاد النبی کے جلوس اور محفلوں میں اسلحہ کی سرعام نمائش پر پابندی
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں عید میلادالنبی کے جلوس اور محفلوں میں اسلحہ کی سرعام نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے اور سکیورٹی کے لئے اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اس کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تما م اضلاع میں لائوڈ سپیکر کے استعمال کے حوالے سے قانون پر عمل کر نے کے احکامات پولیس کو جاری کئے گئے ہیںجس میں کہا گیا ہے کہ لاوڈ سپیکر کے استعمال کے لئے پیشگی تھانہ سے اجازت لینا پڑے گی جس کے ساتھ گارنٹی دینا پڑے گی کہ کسی فرقہ مذہب کے خلاف بات نہیں ہوگی۔