آندھرا پردیش : ، ماہی گیروں کی 200 جھونپڑیاں جل گئیں
آندھرا پردیش : ، ماہی گیروں کی 200 جھونپڑیاں جل گئیں
وشا کا پٹنم (اے پی پی)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ایسٹ گوداوری میں آتشزدگی کے نتیجہ میں ماہی گیروں کی 200جھونپڑیاں جل گئیں۔ ان جھونپٹریوں میں 500خاندان رہائش پذیر تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق ضلع ایسٹ گوڈاواری کے شہر کاکی ناڈا کے ڈمولاپٹیا نامی علاقے میں پیش آنے والے اس واقع میں 30لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کا مال و اسباب جل کر خاکستر ہوگیا۔ آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔