2014 ءہمارے ملک اور دنیا کیلئے مشکل سال ہو گا‘ ترک صدر....میری حکومت کیخلاف سازش بیرون ملک تیار ہوئی : ترک وزیراعظم
2014 ءہمارے ملک اور دنیا کیلئے مشکل سال ہو گا‘ ترک صدر....میری حکومت کیخلاف سازش بیرون ملک تیار ہوئی : ترک وزیراعظم
استنبول (اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ انکی حکومت کے خلاف بیرون ملک سازش تیار ہوئی ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم نے نئے سال کے پیغام میں کہا ہے اپوزیشن نے اس منصوبے پرعمل درآمد کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تقسیم سکوائر پر ہونے والے مظاہرے حکومت کے خلاف مالی بدعنوانیوں کے الزامات اورحکومت کے ہمدرد اعلیٰ افسروں اور تاجروں کی گرفتاریاں موجودہ حکومت کے خلاف سازش کا حصہ ہیں، اپنی حکومت کی 10سالہ اقتصادی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ 2022ءتک ترکی کی معیشت دنیا کی 10بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گی ۔ قانون کی حکمرانی کا احترام نہ کرنے سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہوئے ، 2014ءہمارے ملک اور دنیا کیلئے ایک مشکل سال ہوگا۔ایسے کام سے گریزکیا جائے جس سے آزاد عدلیہ پر حرف آئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قانون کی حکمرانی کا احترام نہ کرنے سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہوئے ہیں لہٰذا ہمیں قانون کی حکمرانی کے احترام پر زور دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم کسی بھی ایسے کام سے گریز کریں جس سے ایک آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کی تفہیم اور ادراک پر حرف آئے۔
ترک وزیراعظم