عدالتی فیصلے تک کوچ کے تقرر کا اختیار نہیں:سیٹھی
لاہور(نوائے وقت رپورٹ )نگران چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہپاکستان سری لنکا سیریز وارٹمور کی بطور پاکستانی کوچ آخری سیریز ہے۔ بورڈ ادارے کے انتظامی امور چلانے کے بارے میں عدالتی فیصلہ آنے تک قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تقرری نہیں کر سکے گا۔یہ تقرری ڈیو واٹمور کی جگہ عمل میں آنی ہے جو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز کے بعد کوچ نہیں رہیں گے۔