حکومت سندھ کے عدالتی حکم پر متوازی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کو غیرقانونی قرار دیدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) حکومتِ سندھ نے سندھ ہائی کورٹ کی آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے اسامہ قادری اور مدثر آرائیں کی زیرِ قیادت متوازی سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ اسامہ قادری اور مدثر آرائیں کے متوازی ایسو سی ایشن جسے 9ستمبر 2013کو سندھ اولمپک ایسو سی ایشن رجسٹریشن دی گئی تھی اب تاریخ اجراء سے منسوخ تصور کی جائی گی۔