• news

کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر‘ سرمایہ کاری میں 87 ارب سے زائد اضافہ

کراچی+لاہور (مارکیٹ رپورٹر +کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی زبردست تیزی رہی کے اورکے ایس ای 100انڈیکس   بیک وقت 25700 ،25800 اور 25900کی نفسیاتی حدیں عبور کرکے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میںمزید87ارب 15کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 353.33پوائنٹس اضافے سے 25962.18 پوائنٹس پر بند ہوا  ۔ سرمایہ کاری مالیت میں87ارب15 کروڑ 41 لاکھ61 ہزار114 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر62 کھرب 24 ارب11 کروڑ73لاکھ15 ہزار20 روپے ہوگئی ۔۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ مجموعی طور پر127کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس 125.03 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4996.44 پربندہوا۔

ای پیپر-دی نیشن