• news

مہنگائی بڑھنے کی وجہ آئی ایم ایف کا قرضہ، ٹیکسوں میں اضافہ ہے: شاہد حسن صدیقی

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق کے مہنگائی بڑھنے کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں کے بیان پر ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ یہ بات کس حد تک  صحیح ہے کہ مہنگائی میں کمی کرنے  کی ذمہ دار صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی کی شرح 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے بجلی پٹرول اور گیس کے نرخوں میں اضافے روپے کی قدر میں کمی اور بے تحاشہ نوٹ چھاپنے سے بھی مہنگائی بڑھی یہ واضح بات ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی اصل وجوہات میں یہ امر بھی شامل ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے انتخابی منشور سے انحراف کرتے ہوئے بلواسطہ ٹیکسوں پر انحصار بڑھایا ہے اور امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی ادائیگی پر اصرار کرنے کی بجائے تباہ کن شرائط پر آئی ایم ایف سے ملک کی تاریخ کا دوسرا بڑا قرضہ لیا جو مہنگائی بڑھنے کا سبب بن رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن