بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کا ناکام دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئی
نئی دہلی(این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں جنوبی افریقہ کا ناکام دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئی۔ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بھارتی ٹیم کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کوچ ڈنکن فلیچر اور بائولنگ کوچ جو ڈاز ٹیم کے ہمراہ بھارت نہیں آئے۔