• news

ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی کا فیصلہ کل ہو گا

کولمبو(آئی این پی)سیاسی بے یقینی اور امن و امان کی صورتحال کے باعث بنگلہ دیش میں ایشیاکرکٹ کپ کاانعقادخطرے میںپڑگیا۔ایشین کرکٹ کونسل کل میزبان ملک کاحتمی فیصلہ کرے گی۔ ایشیا کپ دو ہزارچودہ فروری کے آخری ہفتے میں بنگلہ دیش میں شیڈول ہے۔حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال اورامن وامان غیر ملکی ٹیموں کے لئے باعث تشویش ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج کولمبو روانہ ہوں گے ۔پی سی بی کے دونوں اعلیٰ حکام اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔اجلاس میں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی سمیت بھارت،سری لنکااوربنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان شرکت کرینگے۔پی سی بی حکام بنگلہ دیش میں سیکیورٹی کی  صورتحال کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن