فلمی حلقوں نے 2014ء کو انڈسٹری کی ترقی کا سال قرار دیدیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمی حلقوں نے سال 2014ء کو فلم انڈسٹری کی ترقی کا سال قرار دیا ہے۔ متعدد بڑی فلمیں زیرتکمل ہیں جو اس سال ریلیز ہونگی۔ فلموں میں فیصل بخاری کی فلم سلطنت، ہدایتکار شہزاد رفیق کی فلم سلیوٹ، ہدایتکار شمعون عباسی کی فلم گدھ اور سیدنور کی فلم فرسٹ لو شامل ہیں۔