• news

ناہید خانم کا سٹیج ڈرامہ ’’طوفانی مہنگائی‘‘ پیش کر دیا گیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کی معروف رائٹر اور ڈائریکٹر ناہید خانم ’’طوفانی مہنگائی‘‘ کے نام سے محفل تھیٹر میں نیا ڈرامہ پیش کر رہی ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں سخاوت ناز، قیصر پیا، قسمت بیگ، آفرین، صنم خان، گلفام، طاہر انجم، اقرا خان، نمی، اسلم مستانہ، برجو، رضا خان، عارف گل اور سلیم البیلا شامل ہیں۔ ناہید خانم نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسے ڈرامے پیش کئے جائیں جو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھے جا سکیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن