• news

کھاد کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ڈیلروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے: بلال یاسین

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب کے تمام اضلاع میں فرٹیلائزر بلیک کر کے فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور کھاد کی قیمتوں کو مانیٹر کیا جائے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی سے عام شہریوں کو ریلیف ملا ہے۔ ملائوٹ مافیا کے خلاف مہم کے دوران گوشت اور دودھ میں پانی ملانے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد میں 5500سے زائد قصابوں کے خلاف کارروائی 5740کلوگرام مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیا گیا۔فیصل آباد میں دالوں کی قیمتیں مستحکم ہیں 20کلو آٹے کا تھیلا  785روپے فروخت ہورہاہے۔

ای پیپر-دی نیشن