روپے کے استحکام کیلئے برآمدات 30ارب ڈالر تک لانا ہوں گی: ابراہیم مغل
لاہور (کامرس رپورٹر) چیئر مین ایگری فورم ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ روپے کو ڈالر کے مقابلے میں مستحکم کرنے کیلئے برآمدات 30ارب ڈالر تک لانی ہوں گی۔ برآمدات بڑھانے کیلئے ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ چاول، ٹیکسائل، چمڑے، سرجری اور گنے کی بائی پروڈکٹس کی برآمدات خصوصی طور پر بڑھانا ہوں گی۔ درآمدات میں میک اَپ، پرفیوم، تعیش، گاڑیاں، مہنگے کپڑے و دیگر عیاشی کی اشیاء کی درآمدات مکمل طور پر بند کرنا ہوں گی اور یہ اشیاء ملکی سطح پر تیار کی جائیں، یوں ہماری درآمدات 37ارب ڈالر تک آ جائیں گی اور تجارتی فرق جو سات ارب ڈالر کا ہو گا، وہ غیر ممالک سے پاکستانیوں کی سالانہ بھیجے جانے والی رقوم سے پورا ہو سکے گا ۔