• news

عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: حنا بٹ

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رہنماء و ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عوام کو  ریلیف فراہم کرنا حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور اس نیک مقصد کے حصول کیلئے صوبائی حکومت نے پنجاب خدمت کارڈ کے ذریعے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں پر معاشی بوجھ کم کرنے کیلئے براہ راست ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا پروگرام تشکیل دیا جس پر رواں برس عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن