مشرف بیرون ملک گئے تو ذمہ دار ن لیگ ہو گی: فائزہ ملک
لاہور ( لیڈی رپورٹر )پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ ملک نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کیاجائے گا ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر پرویزمشرف پاکستان سے چلے گئے تو پھر آمریت کا راستہ نہیں روکا جا سکے گا اور اس تمام صورتحال کی ذمہ داری (ن)لیگ پر عائد ہو گی۔