سعودی عرب نے غیر ملکیوں کی دستاویزات درستگی کیلئے مدت میں 2 ماہ کی توسیع کردی
سعودی عرب نے غیر ملکیوں کی دستاویزات درستگی کیلئے مدت میں 2 ماہ کی توسیع کردی
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی دستاویزات درستگی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ اب غیر ملکی قانونی حیثیت کی تصدیق یکم مارچ 2014ءتک کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ایسے ممالک نے جن کے شہری روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں، سعودی حکومت سے اس میں اضافے کی اپیل کی تھی کیونکہ ہزاروں غیر ملکیوں کو بیدخلی کا خدشہ ہے۔
سعودی عرب / توسیع