• news

”یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے“ برطانیہ نے مشرف کے وکیلوں کی استدعا مسترد کردی

”یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے“ برطانیہ نے مشرف کے وکیلوں کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد(آئی این پی) برطانیہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا مسئلہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، برطانیہ اس میں ملوث نہیں ہوگا‘ دونوں ملکوں کے تعلقات شخصیات سے بالاتر ہیں۔ ترجمان برطانوی دفتر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، اس پر عدالت کو اپنا کام کرنا چاہئے۔ برطانیہ اس میں ملوث ہونا پسند نہیں کریگا۔ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات شخصیات سے بالاتر ہیں۔ ان تعلقات کی مضبوط جڑیں دونوں قوموں کے درمیان نہایت گہری ہیں۔ ترجمان سے جب سوال کیا گیا کہ اگر پرویز مشرف ممکنہ طور پر لندن آئے تو کیا برطانوی حکومت انہیں سکیورٹی فراہم کریگی تو انہوں نے اسکا جواب دینے سے گریز کیا لیکن برطانیہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق اگر پرویز مشرف لندن آئے تو سکاٹ لینڈ یارڈ کا انہیں سکیورٹی دینے کا کوئی امکان نہیں، انہیں سکیورٹی کی ضرورت ہوئی تو اسکی انہیں ادائیگی کرنا ہوگی۔مشرف کے وکلا کی طرف سے یورپی یونین، برطانیہ، امریکہ اور اقوام متحدہ کو مداخلت کی اپیل کی گئی۔ برطانوی حکومت نے پرویز مشرف کی غداری کیس میں برطانوی حکومت سے مداخلت کی اپیل مسترد کر دی ہے۔
برطانیہ/ مشرف

ای پیپر-دی نیشن