• news
  • image

پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، فردجرم عائد کرنے کا معاملہ موخر

پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، فردجرم عائد کرنے کا معاملہ موخر

اسلام آباد(این این آئی) رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش ہو گئے ،عدالت نے مقدمے کی سماعت 17جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو غیر متعلقہ افراد کے نام خارج کرنے اورحتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے دو ملزمان نے لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے رکھا ہے جب تک ان کا فیصلہ نہیں آتا ان کے موکل پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ موخر کردیا اور نیب کو ریفرنس سے غیر متعلقہ افراد کے نام نکالنے اور حتمی چالان پیش کرنے کیلئے 17جنوری تک کی مہلت دے دی۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، فرد جرم عائد ہوئی تو دفاع کریں گے۔راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ یہ کیس عدالت میں آئے اور لوگوں کو حقائق پتہ چل سکےں۔ انہوںنے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد ہیں اوراس میں کچھ ثابت نہیں ہوگا ۔پرویز مشرف کیس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوںنے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
رینٹل پاور کیس

epaper

ای پیپر-دی نیشن