بجلی سستی: لیسکو کے ٹیرف میں ایک روپے 51 پیسے کی کمی
بجلی سستی: لیسکو کے ٹیرف میں ایک روپے 51 پیسے کی کمی
لاہور (نیوز رپورٹر) وزارت پانی و بجلی کے احکامات پر نیپرا نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف پر نظرثانی شروع کردی ہے۔ منافع کے تحت چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خسارے میں جانے والی کمپنیوں کے بجلی کے نرخ میں اضافے کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔ اس سلسلے میں لیسکو کے ٹیرف میں 1 روپے 51 پیسے فی یونٹ کی کمی کر دی گئی ہے۔ گھریلو صارفین کے بجلی کے نرخوں میں 90 پیسے سے لیکر ایک روپے 15 پیسے کمی جبکہ کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین کے بجلی نرحوں میں 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے یہ احکامات سپریم کورٹ کی طرف سے لئے جانیوالے نوٹس کے بعد کیا ہے۔
لیسکو ٹیرف