• news
  • image

ابوظہبی ٹیسٹ : اینجلو میتھیوز کی سنچری‘ سری لنکا کے پانچ وکٹوں پر 420 رنز

ابوظہبی ٹیسٹ : اینجلو میتھیوز کی سنچری‘ سری لنکا کے پانچ وکٹوں پر 420 رنز

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز دوسری اننگز میں سنچری بنا کر ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔ لنکن ٹیم نے 241 رنز کی برتری حاصل کر لی جبکہ 5 وکٹیں باقی ہیں۔ سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز 186 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو دنیش چندی مل اور کپتان اینجلو میتھیوز نے سکور کو 186 سے 324 رنز تک پہنچا دیا۔ دنیش چندی مل 89 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ چوتھے روز کے اختتام پر سری لنکا نے 5 وکٹوںپر 420 رنز بنا لئے اور 241 رنز کی برتری حاصل ہو گئی جبکہ 5 وکٹیں باقی ہیں۔ کپتان اینجلو میتھیوز 116 اور پرسانا جے وردھنے 48 رنز پر کھیل رہے ہیں۔واحد وکٹ جنید خان نے حاصل کی۔ چوتھے روز پاکستان کی فیلڈنگ ناقص رہی اور کئی کیچز ڈراپ کئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے با¶لنگ کوچ محمد اکرم نے پاکستانی با¶لرز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پچ ٹیسٹ میچ کیلئے اچھی ہے، سری لنکن کھلاڑی اچھا کھیلے۔ اپنے با¶لرز سے مزید اچھا کھیلنے کیلئے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ پاکستان نے کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کرنے کے چند مواقع ضائع کئے جس کا خمیازہ بھگتا ہے۔ با¶لرز نے اچھی با¶لنگ کی مگر بدقسمتی سے وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ آخری دن بلے بازی مشکل ہوئی ہے لیکن ہمارے بلے بازتوقعات پر پورا اُتریں گے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن