بھارت نے پاکستانیوں کیلئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کیلئے 14فروری تک توسیع کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے پولیو ویکسی نیشن اور سرٹیفکیٹ کیلئے مدت میں 14فروری تک توسیع کر دی۔ پاکستانیوں پر بھارت روانگی سے 6ہفتے پہلے پولیو ویکسی نیشن کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ بھارتی ہائی کمشن کے مطابق 30جنوری تک پولیو ویکسی نیشن اور سرٹیفکیٹ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔