• news

مولانا محمد علی جوہر کی برسی آج منائی جائے گی

 لاہور (اے پی پی) جدو جہد آزادی اور تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما مولانا محمد علی جوہر کی 82 ویں برسی آج (ہفتہ کو) ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پرمختلف سرکاری و غیر سرکاری ، سیاسی ،دینی ، مذہبی تنظیموں ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں خصوصی سیمینارز ، کانفرنسز ، مذ اکروں ،مباحثوں کا انعقاد کیاجائیگا ۔ مولانا محمد علی جوہر جو 10دسمبر 1878ء کو بھارت میں پیدا اور 4جنوری 1931ء کو انتقال کر گئے تھے۔  برسی کے موقع پر مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن