جسٹس (ر) افتخار چودھری کی داتا دربار حاضری‘ مزار پر چادر چڑھائی
لاہور (آئی این پی) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے داتا دربار پر حاضری دی۔ مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ جب مزار پر موجود لوگوں کو افتخار محمد چودھری کے آنے کی اطلاع ملی تو بعض افراد نے ’’چیف تیرے جانثار بے شمار‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔