• news

حکومت کا گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فرٹیلائزرپرگیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج ایک سو ستانوے روپے سے بڑھا کر تین سو روپے ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ صنعتی یونٹس پر جی آئی ڈی ایس پچاس روپے سے بڑھا کرسو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیوی میں اضافہ سے سالانہ سو سے ایک سو بیس ارب روپے کی آمد ن ہو گی۔دوہزار بارہ میں صنعتی سیکٹر کے لئے گیس سترہ فی صد مہنگی کی گئی جبکہ دیگر سیکٹرز کے لئے چودہ فی صد مہنگی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن