بلاول… تم میرے بھتیجے کی طرح ہو بولنے سے پہلے کئی بار سوچا کرو: الطاف حسین
لندن (نوائے وقت رپورٹ) حیدرآباد کے جلسہ سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر کہا ہے کہ بلاول میں تمہارے جذبات سمجھتا ہوں، تم میرے بھتیجے کی طرح ہو، بھتیجے جیسا رویہ اختیار کرو، ایسے ہی رہو اور بلاول بولنے سے پہلے کئی بار سوچا کرو۔ بلاول نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’’مر جائیں گے سندھ نہیں دیں گے‘‘۔ الطاف حسین نے کہا کہ انکل ہونے کے ناطے تمہیں سمجھانا چاہتا ہوں کہ پہلے تولو پھر بولو۔