چین کے ساتھ دیرپا تعلقات استوار کرنے کیلئے پُرعزم ہیں : امریکہ
چین کے ساتھ دیرپا تعلقات استوار کرنے کیلئے پُرعزم ہیں : امریکہ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ چین کے ساتھ دیرپا اور مسلسل تعلقات کی تعمیر کے حوالے سے پُرعزم ہے اور خوشحالی اور پُرامن چین کی ترقی کو خوش آمدید کہتا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان میری باف نے کہا امریکہ چین کے ساتھ سفارتی، معاشی اور فوج سے فوج کے تعلقات کی تعمیر کا خواہشمند ہے۔ چین اور امریکہ کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 35ویں سالگرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے باہمی تعاون میں اضافہ کرتے رہیں گے۔ واشنگٹن اور شنگھائی بعض اوقات اختلاف کرتے ہیں تاہم گذشتہ سال انہوں نے بعض اہم معاملات پر مل کر کام کیا ہے جس میں ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر اس کے ساتھ عارضی معاہدہ بھی شامل ہے۔ یکم جنوری 1979ءکو امریکہ چین تعلقات کو استوار کرنے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
امریکہ