پی ٹی سی ایل ملازمین کے بچوں کیلئے منفرد ورکشاپ
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل ) نے کمپنی کے ملازمین کے بچوں کے لئے ایک متنوع اور منفرد ورکشا پ کا ا نعقا د کیا جس کا مقصد بچوںکی ذ ہنی صلاحیتوں کو ابھارنا اور ا نہیں ذمہ دار اور با ہمی اختلافات کو بہتر طر یقے سے سمجھنے کے حوالے سے ان کی شخصیت کی تعمیر تھا۔ایک دن پر محیط اس ورکشاپ کا اہتما م بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھا رنے اور انہیں اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کے مسائل کو سمجھنے اور ان کا حل تلاش کرنے کیلئے تیار کرنا تھا ۔پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر سید مظہر حسین نے اس موقع پر خطاب کیا۔