چین کا سب سے بڑا ٹیکسٹائل گروپ پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
بیجنگ (اے پی پی) چین کا سب سے بڑا ٹیکسٹا ئل گروپ پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا جس سے مقامی لوگوں کو وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔شان ڈونگ روئی گروپ اگلے ہفتے پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بڑے حصص حا صل کرنے کیلئے تیار ہے۔اس سلسلے میں شان ڈونگ گروپ کے نا ئب صدر جیری لیو ٹیم کی قیادت میں اگلے ہفتے پاکستان کے دورے پرآئیںگے۔چینی گروپ فیصل آباد میں پاکستانی ٹیکسٹا ئل اداروں میں 52 فیصد حصص خریدے کریگا۔ شان ڈونگ گروپ کے نائب صدر اور پاکستانی حکام 9 جنوری کوایک معاہدے پر دستخط کر ینگے۔کے ایس ای ریگو لیشن کے مطابق شان ڈونگ روئی ٹیکنالوجی گروپ نے اے کے ڈی سکیورٹیز کے ذریعے مسعود ٹیکسٹائل ملز میں 31.2 ملین حصص خر یدنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے شان ڈونگ روئی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گروپ ٹیکسٹایل انڈسٹری کے ٹاپ ٹین اداروں میں شامل ہے۔