ملتان سے مدینہ منورہ اور جدہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پی آئی اے کی بہتری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کیلئے مناسب اقدامات کی ہدایت ہے یہ بات پی آئی اے کے چیئرمین محمد علی گردیزی نے ملتان سے جدہ براہ راست پروازوں کے افتتاح کے موقع پر کہی قومی ایئر لائن نے جمعہ کے روز ملتان سے جدہ اور ہفتہ کے روز ملتان سے مدینہ کیلئے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کر دیا پہلی پرواز 189,PK-739 مسافروں کو لیکر ملتان سے جدہ کیلئے روانہ ہوئی۔ ملتان ائرپورٹ پر پی آئی اے کے چیئرمین محمد علی گردیزی اور سینئر افسران نے مسافروں کو الوداع کیا۔