معاشی استحکام کیلئے صنعت کا پہیہ رواں ہونا ضروری ہے: نعمان صلاح الدین
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ نعمان صلاح الدین ،سینئر نائب صدر سرفراز احمد صدیقی اور نائب صدر رحمان الحق نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا بیان کہ پاکستانی معیشت میں تقریباً16بلین ڈالر کے ذخائر کا اضافہ ہو رہا ہے اور نومبر تک 206ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے اور قرضہ 15ہزار ارب تک پہنچ گیا‘ ایک لمحہ فکریہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا ترکی اورچائنہ کے درمیان کرنسی سویپ ایگریمنٹ موجود ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔مزید یہ کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں کرنسی سویپ کا طریقہ کار سعودی عرب کے ساتھ بھی فوری طورپر کرنا چاہیئے تاکہ ہمارے آئل کی امپورٹ بل کو پاکستانی روپے میں ٹریڈ کیا جائے ۔علاوہ ازیں حکومت پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہی ہے جبکہ اندازے کے مطابق 32بلین ٹیکس دہندگان ہیں جو ٹیکس ادا نہیں کر رہے ان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے ۔