30 جنوری کے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا: سید توصیف شاہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور میاں حمزہ شہباز کے کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں گے۔ الیکشن کمیشن ہی فیصلہ کرے گا کہ 30 جنوری کے الیکشن کا مستقبل کیا ہے۔ وہ گزشتہ روز یونین کونسل 100 نیلمد بلاک میں وائس چیئرمین ڈاکٹر خالد ظفر کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں خطاب کر رہے تھے۔ صدارت مسلم لیگ (ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری اور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 100 خواجہ سعد فرخ نے کی۔