• news

پنجاب یونیورسٹی ایم ایس سی کیمسٹری پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج میں تاخیر سے طلباء شدید پریشانی کا شکار

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ایم ایس سی کیمسٹری پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج میں تاخیر سے ہزاروں طلباء شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ 31 مئی کو ایم ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات کا آخری پیپر ہوا جبکہ 7 ماہ گزر جانے پر امتحانات کا رزلٹ جاری نہیں کیا گیا جبکہ ماضی میں 4 سے 5 ماہ میں ان امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جاتا رہا ہے۔  طلباء نے وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران سے نتائج میں مسلسل تاخیر کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن