مسلم لیگ (ن) ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہے: عطیہ افتخار
فیروز والا (نامہ نگار) صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین تحصیل فیروزوالا اور یوسی 26 نظام پورہ کی چیئرپرسن امیدوار بیگم عطیہ افتخار بیگ اور امیدوار وائس چیئرمین رانا سرور علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہے۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شرافت اور خدمت کی لیاقت کو فروغ دیں گے اور مسلم لیگ (ن) کے مشن کو بھرپور طریقہ سے عوام تک پہنچائیں گے۔