مہنگائی ختم کرنے کے دعویداروں نے جینا محال کردیا: گھریلو خواتین
لاہور(لیڈی رپورٹر)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے ملک بھر کے صارفین کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 27 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری پرخواتین نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے نیپراکاقیمتوںبجلی کی قیمتوں میں اضافے کامطالبہ مسترد کرکے نرخوںمیں اضافے کانوٹیفیکیشن جاری نہ کیاجائے۔ نوائے وقت سروے میں گفتگوکے دوران عاصمہ اقبال، شائستہ اسلم نے کہا کہ موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خاتمے کانعرہ لے کر اقتدارمیں آئی مگر آتے ہی مہنگائی میں اضافہ کی گزشتہ حکومت کی پالیسیاں جاری رکھیںجس سے عوام کاجینا دو بھرہوگیا۔ صائمہ عرفان اور شازیہ ناصرنے کہا کہ بجلی آتی نہیںمگر قیمتوںمیں اضافہ ہرروز کردیاجاتا ہے، حکمران عوام کوسکھ کاسانس لینے دیں اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام کی جیبوںپرڈاکے ڈالنا بند کریں۔