• news
  • image

حساس ادارے میرے خاندان کے افراد کو ڈرا دھمکا رہے ہیں: اکرم شیخ

حساس ادارے میرے خاندان کے افراد کو ڈرا دھمکا رہے ہیں: اکرم شیخ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اے این این) پرویز مشرف غداری کیس کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ میرے خاندان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، حساس اداروں کا احترام ہے انہیں معلوم ہونا چاہئے ان کے عدالتی کیس بھی ہیں، میں موت سے نہیں ڈرتا، پرویز مشرف غداری کیس مرتے دم تک لڑتا رہوں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض حساس ادارے میرے خاندان کے افراد کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔ پورے خاندان کو ڈرایا جارہا ہے کہ مشرف کیس سے علیحدہ ہو جاﺅں۔ ملک میں پراسیکیوٹر قتل ہوتے آئے ہیں، میں کیس سے کسی صورت الگ نہیں ہوں گا۔ ڈاکٹر مشرف کے خون کا نمونہ سامنے لائیں، بتائیں کیا نکلا ہے، اصلیت پتہ چل جائے گی۔ سب کو معلوم ہے کس کے فون پر مشرف کی گاڑی اے ایف آئی سی موڑی گئی۔
اکرم شیخ

epaper

ای پیپر-دی نیشن