الیکشن کمشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات م¶خر کرنے کا فیصلہ کر لیا
الیکشن کمشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات م¶خر کرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (خبر نگار) الیکشن کمشن پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر م¶خر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور کا اس بارے میں کہنا ہے انہیں اس بارے میں مطلع نہیں کیا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے سیکشن 8 اور 9 کو عدلیہ کی طرف سے کالعدم قرار دینے اور صوبے میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کے فیصلہ کے بعد 30 جنوری کو انتخابات کا انعقاد عملی طور پر ناممکن ہو چکا ہے جس کی وجہ سے 30 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو م¶خر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف گذشتہ روز صوبہ بھر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا اور آج امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔ پنجاب میں دو لاکھ 4 ہزار 899 امیدوار میدان میں ہیں۔
شیڈول / م¶خر