• news
  • image

پاکستان میں انتہا پسندی کی گنجائش نہیں‘ ملکی سلامتی اقتصادی ترقی سے مشروط ہے : شہباز شریف

پاکستان میں انتہا پسندی کی گنجائش نہیں‘ ملکی سلامتی اقتصادی ترقی سے مشروط ہے : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم یکسوئی اور اتفاق کے ساتھ کھڑے ہو کر اور شب و روز محنت کر کے ملک کو درپیش چیلنجوں اور مسائل سے باہر نکال سکتی ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں مسلمانوں نے کسی مسلک کی بنیاد پر نہیں بلکہ مسلمان ہونے کے ناطے بے مثال جدوجہد کر کے پاکستان بنایا۔ پاکستان میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ مجھے امید ہے کہ ملک کے نوجوان اندھیروں میں شمع جلائیں گے اور برداشت، رواداری، صبر، ٹیلنٹ او رمحنت کے ذریعے ملک کو مسائل سے باہر نکالیں گے۔ سابق حکمران قوم کے ساتھ سنگےن مذاق کرتے رہے اور انہوں نے بجلی پیدا کرنے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی بجائے محض کاغذی کاروائیاں کیں ۔ میرا ایمان ہے کہ ہم برداشت، رواداری، محنت، عزم اور دیانتداری سے اپنے ملک کے حالات کو بہتر بناسکتے ہیں۔ ملکی سلامتی اقتصادی ترقی سے مشروط ہے۔ مسلم لےگ (ن) کی حکومت پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے۔ قوم خوشحال مستقبل کیلئے نوجوانوں کی طرف دےکھ رہی ہے۔ کیڈٹ کالج حسن ابدال میں انہوں نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اےٹمی طاقت ہونے کے باوجود اقتصادی میدان اور ترقی کے دیگر شعبوں میں بہت پیچھے رہ گیا ہے، آج کی دنیا میں سکیورٹی کا تصور بدل چکا ہے ۔ قومی سلامتی اور سکیورٹی اقتصادی اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے منسلک اور وابستہ ہوچکی ہے ۔ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں ماضی کے دشمن ملک آج دوست بن کر آپس میں اقتصادی تعاون کر رہے ہیں ۔ افسوس کا مقام ہے کہ اےک اللہ اےک رسول اور اےک کتاب کو ماننے والے آج اےکدوسرے کا گلہ کاٹ رہے ہےں ،کےا ہمارے آباو¿ اجداد نے پاکستان کا وطن اسلئے حاصل کےا تھا کہ اےک کلمہ گو دوسرے کلمہ گو کو ناحق قتل کرے۔ وقت آگےا ہے کہ ہمےں اپنی اصلاح کرنا ہوگی۔ شہبازشریف نے اپنی اور وزیراعظم کی طرف سے کالج کیلئے مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔
شہباز شریف

epaper

ای پیپر-دی نیشن