نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھا ون ڈے میچ ہرا کر 2-1 کی برتری حاصل کر لی
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھا ون ڈے میچ ہرا کر 2-1 کی برتری حاصل کر لی
نیلسن (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 58 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے 33.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر 134 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کےلئے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کا سہارا لیا گیا جس کے مطابق میزبان ٹیم نیوزی لینڈ58 رنز سے فتح یاب رہی۔ مارٹن گپٹل کو 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔