ابوظہبی ٹیسٹ ڈرا‘ پرفارمنس جاری رکھیں گے ....میتھیوز‘ خامیاں دور کرینگے : مصباح
ابوظہبی ٹیسٹ ڈرا‘ پرفارمنس جاری رکھیں گے ....میتھیوز‘ خامیاں دور کرینگے : مصباح
ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ بے نتیجہ رہا ہے۔ میچ کے آخری دن سری لنکا نے پاکستان کو فتح کے لیے 302 رنز کا ہدف فراہم کیا تھا اور جب امپائرز نے دونوں ٹیموں کی مشاورت میچ کے خاتمے کا اعلان کیا تو اس وقت پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 80 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے احمد شہزاد نے بھی نصف سنچری بنائی، وہ 55 رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر کیچ ہوئے۔پاکستان کے آو¿ٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی اوپنر خرم منظور تھے جو صرف 8 رنز بنا سکے، انہیں لکمل نے آو¿ٹ کیا۔کپتان میتھیوز نے 157 رنز بنائے اور آو¿ٹ نہیں ہوئے۔اس سے پہلے سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز5 وکٹوں کے نقصان پر 480 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔پاکستانی بولرز پانچویں دن بھی مزید کوئی سری لنکن وکٹ حاصل نہ کر سکے اور کپتان اینجلو میتھیوز 157 اور پرسنّا جے وردھنے 63 رنز پر ناقابلِ شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں جنید خان نے 3 جبکہ بلاول بھٹی نے 2وکٹیں لیں۔ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی اور سری لنکن بلے باز جنید خان اور بلاول بھٹی کی فاسٹ باﺅلنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیے ۔سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں یونس خان اور مصباح الحق کی سنچریوں کی بدولت 383 رنز بنا کر سری لنکا پر 179 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈدیاگیا ۔ میچ کے اختتام پر لنکن کپتان گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے اچھا کم بیک کیا جس کی بدولت میچ میںگرفت مضبوط ہوئی ۔دوسری اننگز میں دنیش چندی مل اور پرسنا جے وردھنے نے بہت اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے جنید خان اور راحت علی عمدہ باﺅلنگ کی تھی جس کی بدولت ہم دفاعی کھیل پر مجبور ہوگئے تھے۔ کپتان کی حیثیت سے مجھ پر زیادہ ذمہ داری تھی اور میں پہلی اننگز کی طرح دوسری میںبھی وکٹ پر ٹھہرنا ضروری سمجھا۔ میچ میںحکمت عملی صورتحال دیکھ کر ترتیب دیتے رہے جس کا فائدہ ہوا۔ دوسرے میچ میںاچھا کھیل پیش کریں ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ تما م کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیاہے ۔ خاص طور پر پہلی اننگز میں جنید خان اور بلاول بھٹی نے حریف ٹیم کو کم سکور پر آﺅٹ کر کے ایڈوانیج حاصل کیا تھا تاہم آخری چھ کھلاڑیوں کے جلد آﺅٹ ہونے پر نقصان ہوا۔ سعید اجمل ورلڈ کلاس باﺅلر ہے ‘پچ میں جان نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ دوسری اننگزمیںوکٹ حاصل نہیں کرسکے ۔میچ میں بہت سی خامیاں نظر آئی ہیں جن کو دوسرے میچ میں دور کرنے کی کوشش کریںگے۔ خاص طور فیلڈنگ بہت خراب تھی ۔دوسرے میچ میںاچھا کھیل پیش کریں گے۔ عدنان اکمل کے زخمی ہونے سے بھی فرق پڑا تاہم سرفراز احمد کی آمد سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔