• news

پاکستان جلد ایشیاء کا حقیقی معنوں میں معاشی ٹائیگر بن جائیگا: عطیہ افتخار

فیرزوالا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)  تحصیل فیروز والا خواتین ونگ کی صدر اوریو سی  26 نظام پورسے نامزد امیدوار چیئرمین عطیہ افتخار بیگ نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان  ایشیاء کا حقیقی معنوں میں معاشی ٹائیگر بن جائے گا۔ بجلی‘ گیس لوڈشیڈنگ کے مسائل موجودہ حکومت کو ورثے میں  ملے جن کے تدارک کے لئے  وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت مصروف عمل  ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نامزد امیدوار  وائس چیئرمین رانا سرور علی کے ہمراہ  مختلف مقامات پر عوامی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے عطیہ افتخار بیگ نے مزید کہا حکومتی پالیسیوں سے ملکی معیشت  کو استحکام ملا۔ مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے والے جمہوریت کو ڈی ٹریک کرنا چاہتے ہیں انکے پاس  صرف ٹانگہ کی سواریاں لیں اس موقع پر  وائس چیئرمین  کے امیدوار رانا  سرور علی  نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کے تمام بحرانوں  سے نجات مہنگائی کے خاتمے  اور ملکی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے عوام  کو ریلیف دینا اوروطن عزیز کو ترقی کی راہ  پر گامزن کرنا  مسلم لیگ (ن)  کی اولین ترجیحات  ہیں

ای پیپر-دی نیشن