مشرف کو سزا نہ دی گئی تو آئین شکنی رواج بن جائے گی: عاکف سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعیدنے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بیماری کا علاج بہرصورت پا کستان ہی میں ہونا چاہیے، اگر علاج کو بنیاد بنا کر پرویز مشرف کو بیرون پاکستان بھیجا گیا تو پھریہ بات واضح ہو جائے گی کہ بیماری کو عذر بنا کر سیا سی حکومت نے طاقتور ادارے کے ساتھ ڈیل کر لی ہے۔ محب وطن اور پاکستان دوست قبائلیوں کا قتل عام کیا اور امریکہ کو پاکستان پر ڈرون حملے کرنے کی اجازت دی۔ ایسے غدار وطن اور غدار ملت کا محاسبہ نہ ہوا اور اسے عبرتناک سزا نہ دی گئی تو پھر آئین شکنی اور وطن دشمنی کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ امیر تنظیم اسلامی نے مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دینے پر اطمینان کا اظہار کیا اور توقع کی کہ طالبان سے مذاکرات خلوص اور نیک نیتی سے کیے جائیں گے۔