• news

3 نومبر کے اقدام سے نہ تو آئین ٹوٹا اور نہ ہی پارلیمنٹ: خورشید شاہ

اسلام آباد (اے پی اے) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں، 3 نومبر کے اقدام سے نہ تو آئین ٹوٹا اور نہ ہی پارلیمنٹ۔ مشرف کا ٹرائل 12 اکتوبر سے ہوتا تو کسی کیلئے بھی بچنے کا موقع کم ہوتا۔ میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا 3 نومبر کے اقدام پر ٹرائل کی مثال یہ ہے کہ اونٹ نکل گیا دُم پکڑ لی جائے۔ انکا کہنا تھا آمروں کے پاس سیاستدانوں جیسا وژن نہیں ہوتا۔ سیاستدان کسی پھندے میں پھنسنے کے باوجود نہیں ڈرتا۔ انکا کہنا تھا چودھری نثار کے بقول لفظ تماشا غلط نہیں اگر کوئی تماشے کریگا تو اپوزیشن بھی ویسا ہی کریگی۔ بلاول بھٹو کے جوشیلے خطاب کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا جب وہ بھی نئے جیالے تھے اڑ، اڑ کر ہی لڑتے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن