شیخوپورہ: صوبائی وزرا کا دورہ‘ بازاروں سے تجاوزات عارضی ختم ‘دورہ ختم ہونے پر دوبارہ قائم
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) صوبائی وزرا کے شیخوپورہ کے دورہ کے موقع پر مختلف بازاروں میں ٹی ایم اے حکام نے ریڑھی بانوں، پھل فروشوں اور سبزی فروشوں کو عارضی طور پر ہٹا دیا جبکہ دورہ کے بعد بازار اپنی پہلی والی پوزیشن پر آگئے۔ ٹی ایم اے انتظامیہ نے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر صنعت چودھری محمد شفیق اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس سرمد سعید خان کے دورہ شیخوپورہ سے قبل لنڈا بازار، سبزی و فروٹ منڈی، غلہ منڈی، چھتری چوک و ریگل چوک سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے کا عملہ تہہ بازاری پنجاب حکومت کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے تجاوزات کا موجب بن رہا ہے اور باقاعدہ طور پر ان سے اپنا حصہ وصول کر رہا ہے۔