2014ئ: قتل کیس کا پہلا فیصلہ عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنا دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سال 2014ء میں قتل کیس کا پہلا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے مجرم کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔ 2010ء میں لطیف مسیح سمیت تین ملزمان پر اکبر مسیح کے قتل کا مقدمہ تھانہ جنوبی چھائونی میں درج ہوا۔ پولیس نے لطیف مسیح، یاسر مسیح اور ناتن مسیح کا چالان فاضل عدالت میں پیش کیا۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے گذشتہ روز لطیف مسیح کیخلاف جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ ملزمان یاسر مسیح اور ناتن مسیح کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔