مشرف کا آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل ضروری ہے: چودھری نواز
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر چودھری نواز آف لدھڑ نے کہا ہے کہ جمہوریت پر شب خون مارنے والے پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل ہونا ضروری ہے۔ اس کو ہر حالت میں آزاد عدلیہ کے سامنے پیش ہوکر اپنی صفائی پیش کرنا پڑے گی۔ اقتدار کے نشے میں دھت سٹیجوں پر مکا دکھا کر دوسروں کو ڈرانے والا آج خود ڈر رہا ہے۔