• news

انتخابی دعوئوں کے برعکس مسلم لیگ (ن) نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیا: منظور وٹو

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہاہے کہ انتخابی دعوئوں کے برعکس مسلم لیگ ن نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کر دیا ہے حالت یہ ہے کہ موسم سرما میں بھی لوڈشیڈنگ کی انتہا ہو گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کے غم و غصہ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔  حکمران ہر محاذ پر ناکام نظر آتے ہیں۔ ان کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کا کوئی ویژن نہیں ہے۔  پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے وہ عوام کے مسائل سے کبھی آنکھیں بند نہیں کرتی ۔ اس لئے حکومت اپنے راستوں کا تعین کرے اور عوام  کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ۔پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ پھر کوئی طالع آزما جمہوریت پر شب خون مارے۔  حکمران عوام کو سڑکوں پر آنے کو مجبور نہ کریں۔عوام پنجا ب میں پیپلز پارٹی کے اڑھائی سالہ دور حکومت کو سنہری موقع قرار دے رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن