حکمران ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے میں ناکام ہو چکے: اعجاز چودھری
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو اقتدار میں آئے ہوئے 6 ماہ ہونے والے ہیں‘ لیکن ابھی تک ملک سے بجلی‘ گیس کی لوڈشیڈنگ‘ بدامنی‘ دہشت گردی‘ لاقانونیت اور مہنگائی کا خاتمہ نہیں کر سکی بلکہ مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروائے جانے چاہئیں۔ تحریک انصاف کسی صورت بھی 11 مئی جیسی دھاندلی بلدیاتی انتخابات میں نہیں ہونے دے گی۔ حکمرانوں نے چند ڈالروں کی خاطر ملکی خودمختاری اور سلامتی کو امریکہ کے آگے گروی رکھ دیا ہے۔